ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: ریپ کے ملزم بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ اتل رائے نے وارانسی کورٹ میں کیا سرینڈر، عدالتی حراست میں بھیجے گئے

یوپی: ریپ کے ملزم بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ اتل رائے نے وارانسی کورٹ میں کیا سرینڈر، عدالتی حراست میں بھیجے گئے

Sat, 22 Jun 2019 21:50:14    S.O. News Service

وارانسی، 22 /جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریپ کے ملزم بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ اتل رائے نے وارانسی کی ایک عدالت میں ہفتہ کوسرینڈر کر دیا۔عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔اتل رائے لوک سبھا انتخابی مہم کے وقت سے ہی لاپتہ چل رہے تھے۔انہوں نے عبوری ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے فریاد کی تھی لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگی،بالآخر انہیں اب سرینڈر کرنا پڑا ہے۔گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں حلف برداری کے دوران بھی اتل رائے موجود نہیں تھے جو موضوع بحث بنا رہا۔بتایا جا رہا ہے کہ اتل رائے نے وارانسی کے جی ایم پہلا کی عدالت میں سرینڈر کیا۔اتل رائے نے گھوسی میں انتخابی مہم نہیں کی لیکن ایک بڑے فرق سے انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔رائے ووٹنگ اور نتائج آنے کے دن بھی غائب رہے تھے۔اس سے پہلے مئی میں ان کے خلاف وارانسی کی سابق طالبہ نے ریپ کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا،وہ 24 مئی تک فیس بک پر سرگرم تھے۔انہوں نے اپنی آخری ویڈیو میں لوک سبھا انتخابات میں جیت دلانے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔رائے نے ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ان کے درمیان آئیں گے۔انہوں نے کہا تھاکہ عوام کی عدالت کسی دوسرے عدالت سے بڑی ہوتی ہے اور عوام کی عدالت نے مجھے معصوم قرار دیا ہے،میں جلد ہی قانونی کارروائی سے آزاد ہو جاؤں گا۔اتل رائے کے سرینڈر نہیں کرنے پر بی جے پی نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر حملہ بولا تھا۔اتل رائے کے سرینڈر نہیں کرنے پر پولیس نے ان کی املاک کو اٹیچ کرنا شروع کر دیا تھا۔بتا دیں کہ اتر پردیش کی گھوسی سیٹ سے بی ایس پی کے ایم پی اتل رائے لوک سبھا انتخابات میں حریف بی جے پی کے ہری نارائن سے ایک لاکھ 22 ہزار ووٹوں جیتے تھے۔اتل رائے پر ریپ کا الزام ہے۔یوپی کالج کی ایک سابق طالبہ نے ان پر کیس درج کروایا تھا۔اس کے بعد عدالتی مجسٹریٹ نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،وہ ضمانت کے لئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک گئے لیکن ضمانت نہیں ملی۔اتل رائے کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری ہوا ہے اور ملک بھر کے ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔طالبہ کا الزام ہے کہ اتل رائے نے اسے بیوی سے ملانے کے لئے رہائش گاہ پر بلایا تھا اور اس کے بعد موقع کا فائدہ اٹھا کر آبروریزی کی۔متاثرہ کا الزام ہے کہ اتل نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی،اگرچہ اتل رائے کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے ان کے آفس آکر الیکشن لڑنے کے نام پر چندہ لیتی تھی اور انتخابات میں امیدوار بننے کے بعد بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔اتل رائے کے دفاع میں مایاوتی بھی اتری تھیں اور انہوں نے کہا تھا کہ ان کے امیدواروں کو بدنام کرنے کے لیے بی جے پی سازش کر رہی ہے۔


Share: